Faide or Benefits of Vegetables, Fruits and Dry Fruits in Urdu. Just read and enjoy latest posts with full details.
Showing posts with label benefits. Show all posts
Showing posts with label benefits. Show all posts
Tuesday, 13 March 2018
Saunf Benefits For Weight Loss In Urdu | Sonf K Nuqsanat | Saunf Ka Pani For Skin.
سونف کے 10 زبردست فائدے
1: انڈیا 2: میکسیکو
3: چائینہ 4: ایران
5: بلغاریہ 6: شام
7: مراکش 8: مصر
9: کینڈا 10: افغانستان
نوٹ: یا ڈیٹا اقوامِ متحدہ کے ادارے سے لیا گیا ہے۔
سونف کا پانی یا عرق تیار کرنے کا طریقہ
ویسے تو بازار سے سونف کا پانی یا عرق دستیاب ہے۔ مگر آپ خود بھی گھر پر اس کو تیار کر کے رکھ سکتے ہیں۔1: ایک برتن میں ایک لیٹر پانی ابالیں۔
2: دو چمچ سونف ابلتے ہوئے پانی میں شامل کردیں۔
3 : اب چولہا بند کر دیں اور پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔
4: کسی بھی جار میں سٹور کر لیں۔ دن میں کئی مرتبہ یہ پانی استعمال کر سکتے ہیں۔
سونف کے فائدے
(1) منہ کی بدبو
کھانے کے فوراً بعد یا دن میں کسی بھی وقت چند دانے آہستہ آہستہ چباتے رہیں اس سے منہ سے بد بو بھی نہیں آئے گی اور ھاضمہ کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو ایسے بیکٹریا کو ختم کرتے ہیں جو منہ میں بدبوپیدا کرتے ہیں۔
اس کے چبانے سے مسوڑھوں کی درد کو بھی آرام ملتا ہے۔
اسکے علاوہ آپ سونف کو گرم پانی میں ڈال کر اس قہوہ سے غرارے بھی کر سکتے ہیں۔
(2) ھاضمہ کے لیے /معدہ کے خرابیاں
معدہ کے تمام قسم کے امراض (بدہضمی، اپھارہ، گیس، پیٹ درد، قبض، جلن ، آنتوں کی خرابیاں)وغیرہ کے لیےیہ سب سے بہترین چیز ہے۔سونف نظام انہظام کو بہتر کرتی ہے۔ اضافی گیس کو بننے سے روکتی ہے۔
اسکے لئے ہر ایک کھانے کے بعدکچھ دانے سونف کے منہ میں رکھ کے چباتے رہیں۔ اس سے معدہ کے درد بھی ختم ہو جاتی ہے اور اپھارہ یا گیس بھی نہیں ہوتی۔
بد ہضمی کے صورت میں ایک یا آدھا چمچ سونف پاؤڈر کو پانی کے ساتھ لیں۔ یااس کی چائے بنا کر پئیں۔
(3) موٹاپا کے لیے
سونف موٹاپا سے لڑنے کے لیے ایک بہترین قدرتی غذا ہے۔تازہ سونف کے اندر یہ طاقت پائی جاتے ہیں کہ وہ چربی بننے کے عمل کو روکتی ہے۔
* اس کے لینے کا طریقہ یہ ہے کہ کچھ سونف لے کر اس کو روسٹ کر لیں اور پھر اسے پیس لیں۔
* گرم پانی کے ساتھ یہ سونف کا پاؤڈر دن میں دو مرتبہ لیں۔
* کچھ ہی دنوں میں آپکو فرق محسوس ہونا شروع ہو جائے گا۔
(4) حیض کے مسائل کے لیے
خواتین میں حیض کے مسائل زیادہ تر غیر متوازن خوراک یا پریشانی کی وجہ سے ہو سکتے ہیں۔سونف میں پائے جانے اجزاء حیض کی باقاعدگی میں بہت مفید ثابت ہوئے ہیں۔
عورتوں کے دوسرے مسائل میں بھی یہ بہت ہی مددگار ہے۔ اور اس کے کوئی سائیڈ ایفکیٹ بھی نہیں ہیں۔
اسکے علاوہ یہ عورتوں اور مردوں کے جنسی جبلت یا جنسی تحلیل میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
(5) نزلہ ، زکام، کھانسی کے لیے
سونف کے اندر پائی جانے والی قدرتی خصوصیات کھانسی، نزلہ اور زکام کے علاج کے لیے بہترین اور مفید ہیں۔* جب بھی آپ کو کھانسی ہو یا گلے میں خرابی ہو تو آپ سونف کی گرم چائے بنا کر دن میں 3مرتبہ پئیں۔
* اسکے علاوہ ایک پانی میں 2 چمچ سونف ڈال کر اس وقت تک ابالیں جب تک پانی آدھا نہ رہ جائیں۔اس
پانی سے غرارے کریں۔
(6) دل کے مسائل کے لیے
سونف دل کے ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچاتی ہے۔ اس میں بہت زیادہ مقدار میں پوٹاشئم پائی جاتی ہیں جس کے وجہ سے ہائی بلڈ پریشرٹھیک رہتا ہے۔ سونف کے پودے کے جڑ کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتی ہے۔ اس میں وٹامن Cبھی پائے جاتے ہیںنوٹ: مگردل کے مریض اور بلڈ پریشر کے مریض اپنی دوائیاں بھی جاری رکھیں۔
(7) یاداشت اور دماغ کے لیے مفید
سونف دماغ کے لیے ایک بوسٹر کے طور پر کام کرتی ہے۔محقیقین کویہ بات معلوم ہوئی ہے کہ سونف دماغ کے اندر اور دوسرے جسمانی اعضاء تک جانے والے سگنلز کو فعال کرتی ہے۔ سونف کے بیج اور جڑ کے اندر پوٹاشئم کے بہت مقدار ملتی ہے، جو جسمانی اعضاء ک درمیان رابطہ کرنے والے ترسیلی نظامکو بہت بہتر کر سکتی ہے۔
یہ دماغ کو آکسیجن پہنچانے میں بھی بہت مددگار ہے اور اس سے ڈپریشن کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
Sunday, 11 March 2018
Kalonji Oil se Ilaj in Urdu | Kalonji istemal / Khane kaTarika and Benefits wit Taseer
کلونجی کے 7 فائدے
کلونجی کو دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ آپ اس کو جس مرضی نام سے پکاریں۔ لیکن یہ جادوئی بیچ اپنے اندر اچھی صحت کے لیے خزانہ رکھتے ہیں۔ یہ جسم سے نقصان پہنچانے والے بیکٹریا سے لے کر، جلد، بال، مردانہ طاقت اور دل وغیرہ کے لیے بہت مفید چیز ہے۔
ہزاروں سالوں سے کلونجی کے بیج اور اسکے تیل کے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمالکیا جا رہا ہے۔
(1) شوگر کے لیے
ریسرچ سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ روزانہ صرف 2گرام کلونجی کھانے سے ذیابیطس کے مرض میں کافی کمی واقع ہوئی ہئے۔ اس کے علاوہ یہ لبلبہ کے کام کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے اور انسولین کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
(2) مرگی
Medical Science Monitorمیں ایک آرٹیکل شائع ہوا ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ ایک سٹڈی مہوئی ہے جس میں خصوصاً بچوں میں مرگی کے دوروں میں کمی لانے کے لیے کلونجی کا استعمال بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ کلونجی میں بہت سی Anti Convulsiveخصوصیات پائی جاتی ہیں۔
(3) بڑی آنت کا کینسر
کلونجی میں کینسر سے بچاؤ میں مددگار اجزاء بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ جانوروں پر کئے جانے والے ایک تجربے میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کلونجی کو کینسر کے مریضوں کو کھلایا جاسکتا ہے جس کے کوئی سائیڈ ایفکیٹ بھی نہیں ہیں۔ لیکن ابھی تک تحقیقات کی جار ہے ہی کہ آنتوں کے کینسر کے علاوہ اسکا دوسری تمام طرح کے کینسر میں کیا کردارہے۔
(4) ہائی بلڈ پریشر
Fundamentals of Clinical Pharmacyکے ایک جرنل میں یہ بات شائع ہوئی ہے کہ کلونجی کے کشید شدہ عرق سے کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملی ہے۔ اس وجہ سے درمیانے درجے کے ہائی بلڈ پریشر کے لیے کلونجی کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔
(5) جگر کے لیے
جگر ہمارے جسم کے اندر ایک بہت ہی عضو ہے۔ ایسے لوگ جن کا جگر کسی بھی وجہ سے خراب ہے اور ٹھیک کام نہیں کر رہا تو ان کو کلونجی کے تیل کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کلونجی کے استعمال سے نہ صرف جگر ٹھیک کام کرتا ہے بلکہ یہ بیماریوں سے اور نقصان سے بھی بچ جاتا ہے۔
(6) موٹاپا کم کرنے کے لیے
The Journal of Diabetes and Metabolic Disorders published نے ایک ایک سٹڈی شائع کی ہے ۔ اس میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کلونجی موٹاپا کم کرنے کے لیے سب سے بہتر غذا ہے۔
(7) بالوں اور جلد کے لیے
کلونجی کا تیل گرتے بالوں کے علاج کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس کا مسلسل استعمال کرنے سے نہ بال گرنے بند ہو جاتے ہیں بلکہ اس سے بالوں کی جڑیں بھی مضبوط ہوتی ہیں اور چمکدار بھی ہوتے ہیں۔کلونجی کا تیل جلد کے کسی بھی حصے پر لگانے سے جلد کو تمام طرح کے نقصانات سے بچایا جا سکتا ہے۔
Chukandar ka Juice Banane ka Tarika, Carrot and Chukandar Juice benefits...
آئیے ہم آپ کو ایسے جوس کے بارے میں بتاتے ہیں جس کو Miracle Juiceیا معجزاتی جوس بھی کہا جاتا ہے۔
اسکا دوسرانامABCجوس بھی ہے کیونکہ اس میں موجود اجزا کے نام انہیں حروف سے شروع ہوتے ہیں۔
: Apple A : Beetroot B : Carrot C
آپ نے بہت سی قسموں کے جوس پئیے ہوں گے مگر اس جیسا جوس کوئی اور نہیں۔ اسی لیے تو اس کو Miracle Drink(یعنی معجزاتی جوس) بھی کہتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ اس کو معجزاتی جوس کیوں کہتے ہیں۔
یہ جوس سب سے پہلے چین میں کینسر کے بچاؤ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ بعدمیں معلوم ہوا کہ اس کے اور بھی کئی فائدے ہیں۔
اس جوس کو بنانے کے لیے ان چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
جوس کے اجزاء
1: ایک چمچ لیموں کا رس یا شہد اور ایک گلاس ٹھنڈا پانی
2: سیب 3: چقندر 4: گاجریں
نوٹ: (اس جوس کو بناتے ہوئے چینی کا استعمال نہیں کیا جاتا)
ترکیب:
1۔ ایک بڑے سائز کا جوس سے بھرا ہوا سیب ، گاجر اور چقندر لیں۔
2۔ ان سب کو اچھی طرح سے دھو لیں۔ تاکہ اوپر کوئی مٹی وغیرہ نہ رہ جائے۔
3۔ چھلکے اتارے بغیر ہی ان سب کو چھوٹے چھوٹ ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
4۔ اب ان سب کو بلینڈر میں ڈال دیں۔
5۔ ٹھنڈا پانی بھی ڈال دیں اور اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں۔
6۔ بلینڈ کرنے کے بعد اس میں لیموں یا ایک چمچ شہد بھی ملا کر مکس کر لیں۔
یہ جوس کب پینا چاہیے
یہ جوس روزانہ ایک مرتبہ پینا چاہیے۔ یہ سب سے بہتر تو اس وقت کام کرتا ہے جب اسکو خالی معدہ پیا جائے۔ اس لیے یہ جوس ناشتہ کرنے سے ایک گھنٹہ پہلے پینا چاہیے۔ اگر آپ چاہیں تو شام کو بھی پی سکتے ہیں مگر اس بات کو دھیان میں رکھیں کہ کھانے کھائے ہوے چند گھنٹے گزر چکے ہوں۔
اس جوس کورزلٹ دیکھنے کے لیے 3ماہ مسلسل پینا چاہیے۔ یہ آپ مختلف دوائیوں سے زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے اور ان سے سستا بھی پڑتا ہے۔
ABC جوس پینے کے فائدے
1۔ وٹامن اور منرل سے بھر پور جوس
ABCجوس وٹامن اور منرلز سے بھر پور ہوتا ہے خاص طور پر جن کی ہمارے جسم کو زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اس جوس میں موجود ہر چیز علیحدہ علیحدہ وٹامن مہیا کرتی ہیں۔ ویسے تو آپ سیب، گاجر اور چکندر کا الگ الگ جوس بنا کر بھی پی سکتے ہیں ۔مگر اکٹھا بنا کر پینے سے آپ کو ایک ہی وقت میں وٹامن (A, B1, B2, B6, C, E, K) مل جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ منرلز میں (Folate,، زنک، آئرن، کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیزیم، نیاسن، سوڈیم اور مینگنیز)مل جاتے ہیں۔
2۔ عمر بڑھنے کے اثرات کو روکتا ہے اور جوان رکھتا ہے
اس جوس میں موجودمختلف طرح کے وٹامن مثلاً وٹامن A, B-Complex, C, Eوغیرہ کے استعمال سے ہم بالکل فریش اور جوان محسوس کرتے ہیں۔ جسم کو ضروری چیزیں ملتی رہتی ہیں۔ باڈی کے اندرونی اعضاء ٹوٹ پھوٹ کے عمل سے بچ پاتے ہیں۔3۔ چہرے کو صاف، سرخ اور چمکدار بناتا ہے
اگر کسی کے چہرے پر بے رونقی ہے،مختلف طرح کے داغ، دھبے ہیں وغیرہ ہیں۔ تو اس جوس کو مسلسل کئی ہفتوں تک پینے سے نہ صرف چہرے کا رنگ سرخ ہو تا ہے ، بلکہ تمام قسم کے داغ ، دھبے، کیل مہاسے وغیرہ بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ اور کسی قسم کے میک وغیرہ کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔4۔ نظرکو تیز اور آنکھوں کے پٹھے مضبوط بناتا ہے
ایسے لوگ جن کا کام سارا دن کمپیوٹر وغیرہ ہو تو اس طرح کے کاموں سے آنکھوں پر بہت دباؤ پڑتا ہے۔ اس سے آہستہ آہستہ بینائی پر بھی اثر پڑنا شروع ہو جاتا ہے۔ آنکھیں تھکی ہوئی رہتی ہیں۔ABCجوس کے مسلسل استعمال سے آنکھوں کو ضروری وٹامن ملتے رہتے ہیں اور بینائی ٹھیک رہتی ہے۔ اس سے آنکھوں کے پٹھے بھی مضبوط رہتے ہیں۔ یہ جوس پینے سے آنکھوں کے تھکاوٹ بھی دور ہو جاتی ہے۔
5۔ ABCجون حافظہ اور ذہانت بڑھاتا ہے
اس جوس میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ ہمارے ذہن کی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں۔ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، یاداشت کو تیز کرتا ہے۔ اس جوس کے پینے سے سوچنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور روزانہ کی سرگرمیاں زیادہ بہتر انداز سے ہو پاتی ہیں۔6۔ جسم کے اندرونی اعضاء کو مضبوط بناتا ہے
جسم کے تمام اندرونی اعضاء مثلاً گردے، دل، جگر وغیرہ کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ اس معجذاتی جوس میں ایسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو ان تمام جسمانی اعضاء کو مضبوط بناتے ہیں ۔ یہ جوس پینے سے یہ تمام کے تمام اعضاء بہتر طرح سے کام کر پاتے ہیں۔ اس سے ہم دل کے مرض سے بھی بچتے ہیں، قبض سے بچتے ہیں اور جگر کی بیماری بھی نہیں ہوتی۔7۔ بیماری سے محفوظ رکھتا ہے
اگر ہماے جسم کا قوتِ مدافعت کا نظام یعنی Immune Systemمضبوط ہو گا تو ہم نزلہ، زکام، دمہ اور دوسری قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ سیب، گاجر اور چقندر کے جوس کا مسلسل استعمال ہمارے قوتِ مدافعت کے نظام کو بھی بڑھاتا ہے جس سے ہم تمام قسم کے وبائی امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔یہ معجزاتی جو س پینے سے ہمارے منہ سے بدبو بھی ختم ہوتی ہے، گلے کے انفیکشن نہیں ہوتی اور پھیپھڑے بھی مضبوط رہتے ہیں۔
8۔ کینسر سے لڑائی کرتا ہے
ABCجوس کے اب تک اپ کئی فائدے جان چکے ہیں۔ مگرکینسر سے بچاؤ کرنے میں یہ سب سے زیادہ مشہور ہے۔ اس جوس میں تینوں چیزیں ہی کینسر سے بچاؤ میں مددگار ہوتی ہے۔ اور اس کو پینے کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہوتے ۔9۔ حیض کے درد کو کم کرتا ہے۔
یہ جوس حیض کے درد کو کم کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ اسی لیے خواتین اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے دورانِ حیض اس کو استعمال کر سکتی ہیں۔10۔وزن کم کرنے کے لیے
اسی لیے تو اس کو معجزاتی جوس کہتے ہیں کیوں کہ اس سے موٹاپا بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ اس جوس میں کیلیوریز بہت کم ہوتی ہیں۔ حالانکہ اس کے پینے سے جسم کو ضروری توانائی تو ملتی ہے مگر آپ موٹے نہیں ہوتے ۔Saturday, 10 March 2018
khajoor Ke Faide in Urdu, khajoor Se Maradana Kamzori Ka Ilaj
کھجور کے 13فائدے
(1) جسمانی طاقت و توانائی اور آئرن کے لیے
کھجوریں نہ صرف جسم میں آئرن کی مقدار میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ ان کے مسلسل استعمال سے جسم میں طاقت و توانائی بھی آتی ہے۔ جسم میں خون کی کمی کو Anaemiaکہتے ہیں۔ یہ تب ہوتا ہے جب خون میں سرخ ذرات کی کمی واقع ہو جائے اور یہ جسم میں آئرن کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کھجوروں میں قدرتی طور ہر آئرن کی بہت زیادہ قدار پائی جاتی ہے۔ اس لیے عام طور پر جسم میں طاقت بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر روزانہ کی بنیاد پر چند کھجوریں کھائی جائیں تو آہستہ آہستہ جسم میں خون کی کمی پوری ہو جاتی ہے اور آئرن کی مقدار پوری ہو جاتی ہے۔(2) قبض کو دور کرتی ہیں
کھجوریں حیران کن حد تک دافع قبض پھل ہے۔ اسی وجہ سے جن لوگوں کو اکثر قبض رہتی ہے ان کو اسے کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ان میں ایسے ریشے پائے جاتے ہیں جو جلدی حل ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے خوراک جلدی ہضم ہوتی ہے اور انتڑیوں سے آسانی سے گزرتی ہے۔
* چند کھجوریں لیں اور انہیں پانی میں بھگو دیں۔ اگلی صبح نہار منہ استعمال کر لیں۔ قبض ٹھیک ہو جائے گی۔
(3) اسہال اور پیجش
اگر کسی کو 4مرتبہ سے زیادہ بار دن میں پتلا پاخانہ آئے تو اسے اسہال کہتے ہیں۔ اس کے ہونے کی کئی وجوہات ہو سکی ہیں۔ پکی ہوئی کھجوروں میں کافی مقدار میں پوٹاشئم پایا جاتا ہے جو کہ اسہال اور پیچس کو ٹھیک کرنے میں مددگارہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوز موشن کو آرام ملتا ہے۔
(4) کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے
کھجوریں کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی بہت مفید ہوتی ہیں۔ کھجوروں میں چونکہ فائیبر کافی مقدارمیں پائے جاتے ہیں اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں فائیبر ایک بہت بڑاکردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے جن لوگوں کا کولیسٹرول زیادہ رہتا ہے ان کو روزانہ کھجوروں کے استعمال کرنی چاہیںَ۔(5) مردانہ قوتِ باہ بڑھانے کے لیے
کئی صدیوں سے لوگ کھجوروں کو مردانہ طاقت بڑھانے کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں۔* چند کھجوریں لے کر انہیں دودھ میں رات کو بھگو دیں۔
* صبح اٹھ کر ان کو دودھ ہی میں بلینڈ کر لیں، شہد اور الائچی ملا کر پئیں۔
(6) نظر کی تیزی کے لیے
جن لوگوں کو رات کو باقی لوگوں سے کم نظر آتا ہے ، کھجوریں کھانے سے ان کی نہ صرف نظر تیز ہو جاتی ہے بلکہ رات کو بھی ٹھیک نظر آئے گا۔ مگر یہ تب ہی ہو گا جب چند ہفتے کھجوریں مسلسل کھائی جائیں۔(7) وزن بڑھانے کے لیے
جن لوگوں کو کمزوری ہے اور ان کا وزن کم ہے۔ ان کو سب سے پہلے اپنی خوراک میں کھجوروں کا استعمال بڑھانا چاہیے۔ اسکے لیے بہتر طریقہ تو یہی ہے کہ دودھ کے ساتھ صبح نہار منہ لیا جائے۔ کھجوریں رات کو بھگو کر رکھیں اور صبح گھٹلیاں نکال کر دودھ کے ساتھ ملک شیک بنا کر پئیں۔کچھ ہی دنوں میں جسم میں طاقت بھی آئیے گی اور جسم کے وزن میں بھی اضافہ شروع ہو جائے گا۔
(8) ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ہڈیاں اور دانت بھی مضبوط رہیں تو کھجوروں کا استعمال شروع کر دیں۔کھجوروں کے اندر کافی مقدار میں کیلشیم اور میگنیزپایا جاتا ہے جو ہڈیوں وغیرہ کہ حفاظت کے لیے بہت ضروریچیز ہے ۔ اس کی جسم میں موجودگی سے ہڈیاں اور دانت ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتیں۔
(9) وزن بڑھانے کے لیے
جن لوگوں کو کمزوری ہے اور ان کا وزن کم ہے۔ ان کو سب سے پہلے اپنی خوراک میں کھجوروں کا استعمال بڑھا دینا چاہیے۔(10) عمر بڑھنے کا عمل
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد پر بہت جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔ کھجوروں میں چونکہ وٹامن سی اور دوسرے کافی ساری ایسی چیزیں پائی جاتی ہیں جو جلد کو جلدی مرجھانے سے بچاتی ہیں۔ صدیوں سے نوجوان دکھنے اور رہنے کے لئے کھجورں کو ایک امرت کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے۔(11) بالوں کے لیے
جہاں پر کھجور کھانے کے کئی فائدے ہوتے ہیں وہیں پراگر آپ ہر روز دو یا تین کھجوریں کھائیں تو اس سے نہ صرف بال مضبوط ہوتے ہیں بلکہ کم گرتے ہیں۔ وٹامن بی کی جسم میں کمی کی وجہ سے بال کمزور ہو جاتے ہیں۔ کھجور میں چونکہ وٹامن Bپایا جاتا ہے اس لیے بالوں کو گرنے سےبچانے کے لیے انہیں خوراک کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ اگر بال بہت زیادہ گر رہے ہیں تو خشک ہوئی کھجوریں کھائیں۔
(12) پروٹین سے بھرپور
کھجوریں پروٹین سے بھر پور پھل ہے۔ اور پروٹین ہی ہمیں فٹ رہنے میں سب سے زیادہ ضروری ہوتے ہیں۔ اسی سے ہمارے مسلز بھی طاقت ور رہتے ہیں۔ بہت سے باڈی بلڈروں اور کھلاڑیوں کو روزانہ روزانہ کھجوریں کھانے کا کہا جاتا ہے۔
(13) اعصابی نظام کی مضبوطی کے لیے
کھجوروں میں پوٹاشئم کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ آپ کے اعصابی نظا م کو صحت مند رکھنے کے لیے بہت مفید غذا ہے۔ جسم میں پوٹاشئم کی صیح مقدار ہمیں کولیسٹرو ل سے اور فالج کے خطرے سے بھی بچاتی ہے
Anjeer Ke 15 Faide in Urdu
Subscribe to:
Posts (Atom)





