Showing posts with label Istemal. Show all posts
Showing posts with label Istemal. Show all posts

Wednesday, 14 March 2018

Ajwain Ke Fayde and Taseer for Weight Loss in Urdu


اجوائن کے 10 زبردست فائدے اور 7گھریلو ٹوٹکے


(1) وزن کم کرنے کے لیے 

http://www.bestpakistaniwebs.com/benefits_in_urdu/chukandar_ka_juice_banane_ka_tarika.htm



اجوائن کا پانی بنانے کی ترکیب


اجوائن کا پانی پینے کے بہت ہی زبردست فائدے ہیں مثلاً یہ ھاضمہ کے لیے بھی بہتر ہے اور وزن کم کرنے میں بھی بہت ہی مفید ہے۔

اس سے بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہو جاتا ہے۔ 

اجوائن کے پانی پینے سے Metabolismکی سپیڈ تیز ہو جاتی ہے اور چربی جلدی پگھلتی ہے جس سے وزن کم ہوتا ہے۔ 
* کسی بھی برتن میں تقریباً ایک لیٹر پانی ابال لیں۔ اب اس میں ایک چمچ اجوائن بھی شامل کر دیں اور خوب ابلنے دیں۔
* آپ دیکھیں گے کہ پانی کا رنگ تبدیل ہونا شروع ہو گیاہے۔ چولہا بند کر دیں اور اس پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ 
* اس پانی کو نتھار لیں اور سارا دن ایک ایک گھونٹ کر کے پیتے رہیں۔ 


(2) مسوڑھوں میں درد کے لیے





* آدھا چمچ اجوائن کو اچھی طرح سے پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔

* اس میں سرسوں کے تیل کے چند قطرے بھی ڈال کر اچھی طرح سے ملا دیں۔

* اس آمیزہ کو مسوڑھوں پر مساج کریں اور بعد میں گرم پانی کے ساتھ غرارے کر لیں۔

* اس عمل کو دن میں کم از کم 2مرتبہ دہرائیں۔ اس سے مسوڑھو ں کو آرام بھی ملے گا 
اور بالکل ٹھیک ہو جائیں گے۔ 



(3) سانس کی بیماریوں کے لیے





* ایک کپ پانی لے کر اس میں ایک چمچ اجوائن ڈالیں اور ابال لیں۔

* اس میں آدھا چمچ ہلدی پاؤڈر بھی شامل کر دیں۔ 

* اب اس قہوہ میں 1چمچ شہد بھی شامل کر دیں اور دن میں 2-4مرتبہ لیں۔

* یہ کھانسی، نزلہ، زکام وغیرہ کے لیے بہترین گھریلو ٹوٹکہ ہے۔ 


(4) معدہ کی گرمی اور تیزابیت کے لیے 





* اجوائن اور پتھری نمک ہموزن لیں۔

* اجوائن کو ہلکا سا بھون لیں۔ 

* بالکل باریک پاؤڈر کی شکل میں پیس لیں اور کسی بوتل میں سٹور کر لیں۔ 

* دن میں 2-3مرتبہ اس مرکب کا آدھا چمچ گرم پانی کے ساتھ لیں۔

* آپ پانی کے بغیر بھی چٹکی بھر لے سکتے ہیں۔ 

* اس سے فور ی طور پر معدہ کو آرام ملتا ہے۔ 


(5) ڈکار، پیٹ میں گیس اور ریاح کی زیادتی





* 100گرام اجوائن، 100گرام سونٹھ اور 25گرام پتھری نمک لیں۔ 

* ان سب کو باریک پیس کر کسی بوتل میں سٹور کر لیں۔ 

* بوقتِ ضرورت ایک چمچ گرم پانی کے ہمراہ لیں۔ 



(6) بد ہضمی اور قبض کا علاج




* بیل پھل /بیراٹو کا گودا ایک کپ پانی میں ملائیں

* اب اس میں آدھا چمچ کوٹی ہوئی اجوائن، چٹکی بھر پسی ہوئی

ہینگ بھی شامل کر دیں۔

* اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کر کے دو مرتبہ پیئیں۔
* اس سے معدہ کی تمام تکالیف سے آرام ملتا ہے۔ 


(7) ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کے لیے




* 2-4چمچ سرسوں کا تیل گرم کر لیں۔ 

* لہسن کے 2-3جوئے اور پسی ہوئی اجوائن بھی شامل کر دیں۔

* اس کو کچھ ٹھنڈا ہونے کے بعد جوڑوں کی درد والی جگہ پر لگا کر مساج کریں۔

* درد فوری طور پر ختم ہو جائے گی۔ مگر آپ اس عمل کو کئی دن تک دہرائیں۔


Sunday, 11 March 2018

Kalonji Oil se Ilaj in Urdu | Kalonji istemal / Khane kaTarika and Benefits wit Taseer

Kalonji Oil ke Fayde in Urdu


کلونجی کے 7 فائدے

کلونجی کو دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ آپ اس کو جس مرضی نام سے پکاریں۔ لیکن یہ جادوئی بیچ اپنے اندر اچھی صحت کے لیے خزانہ رکھتے ہیں۔ یہ جسم سے نقصان پہنچانے والے بیکٹریا سے لے کر، جلد، بال، مردانہ طاقت اور دل وغیرہ کے لیے بہت مفید چیز ہے۔ 
ہزاروں سالوں سے کلونجی کے بیج اور اسکے تیل کے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمالکیا جا رہا ہے۔ 

(1) شوگر کے لیے 

ریسرچ سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ روزانہ صرف 2گرام کلونجی کھانے سے ذیابیطس کے مرض میں کافی کمی واقع ہوئی ہئے۔ اس کے علاوہ یہ لبلبہ کے کام کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے اور انسولین کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ 

(2) مرگی

Medical Science Monitorمیں ایک آرٹیکل شائع ہوا ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ ایک سٹڈی مہوئی ہے جس میں خصوصاً بچوں میں مرگی کے دوروں میں کمی لانے کے لیے کلونجی کا استعمال بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ کلونجی میں بہت سی Anti Convulsiveخصوصیات پائی جاتی ہیں۔

(3) بڑی آنت کا کینسر

کلونجی میں کینسر سے بچاؤ میں مددگار اجزاء بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ جانوروں پر کئے جانے والے ایک تجربے میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کلونجی کو کینسر کے مریضوں کو کھلایا جاسکتا ہے جس کے کوئی سائیڈ ایفکیٹ بھی نہیں ہیں۔ لیکن ابھی تک تحقیقات کی جار ہے ہی کہ آنتوں کے کینسر کے علاوہ اسکا دوسری تمام طرح کے کینسر میں کیا کردارہے۔ 


(4) ہائی بلڈ پریشر

Fundamentals of Clinical Pharmacyکے ایک جرنل میں یہ بات شائع ہوئی ہے کہ کلونجی کے کشید شدہ عرق سے کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملی ہے۔ اس وجہ سے درمیانے درجے کے ہائی بلڈ پریشر کے لیے کلونجی کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ 

(5) جگر کے لیے

جگر ہمارے جسم کے اندر ایک بہت ہی عضو ہے۔ ایسے لوگ جن کا جگر کسی بھی وجہ سے خراب ہے اور ٹھیک کام نہیں کر رہا تو ان کو کلونجی کے تیل کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کلونجی کے استعمال سے نہ صرف جگر ٹھیک کام کرتا ہے بلکہ یہ بیماریوں سے اور نقصان سے بھی بچ جاتا ہے۔ 

(6) موٹاپا کم کرنے کے لیے

The Journal of Diabetes and Metabolic Disorders published نے ایک ایک سٹڈی شائع کی ہے ۔ اس میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کلونجی موٹاپا کم کرنے کے لیے سب سے بہتر غذا ہے۔ 

(7) بالوں اور جلد کے لیے

کلونجی کا تیل گرتے بالوں کے علاج کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس کا مسلسل استعمال کرنے سے نہ بال گرنے بند ہو جاتے ہیں بلکہ اس سے بالوں کی جڑیں بھی مضبوط ہوتی ہیں اور چمکدار بھی ہوتے ہیں۔کلونجی کا تیل جلد کے کسی بھی حصے پر لگانے سے جلد کو تمام طرح کے نقصانات سے بچایا جا سکتا ہے۔

Zafran Tips in Urdu, Zafran Ke Faide and Price in Paksitan | zafran ka istemal in urdu | zafran ke nuskhe


Zafran Ke Faide and Tips in Urdu


Zafra / Safron Benefits or Faide in Urdu

زعفران اپنے رنگ ،ذائقے، خوشبو اورطبی خصوصیات کی وجہ سے بہت ہی قیمتی اور مہنگا مصالحہ ہے۔ زعفران استعمال کرنے تو ویسے تو کئی فائدے ہیں مگر ہم نے ان میں یہاں پر 7کے بارے میں بتایاہے۔یہ زیادہ تر دل اور دماغ کی مضبوطی کے لیے کئی صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔ اور ابھی تک کئی اداروں میں اس پر تحقیقات جاری ہیں۔

(1) شوگر کے لیے 

ریسرچ سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ روزانہ صرف 2گرام کلونجی کھانے سے ذیابیطس کے مرض میں کافی کمی واقع ہوئی ہئے۔ 

(2) مردانہ جنسی کمزوری

زعفران کو مردانہ جنسی کمزوری کے علاج کے لیے ایک بہترین اکسیر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ 

(3) کینسر سے بچاؤ اور علاج کے لیے

زعفران کے اندر پایا جانا والا کیمیکل Crocin ایک ایسا قیمت جز ہے کہ جو ہمیں کینسر سے نہ صرفمحفوظ رکھتا ہے بلکہ کینسر کے سبب بننے والے عوامل کو کم بھی کرتا ہے۔ 

(4) ہاضمہ کے لیے

معدہ کے امراج جیسا کہ گیس اور تیزابیت جیس تکالیف کے علاج کے لیے زعفران کا استعمال ایک بہترین
(5) تیز بینائی کے لیے 
یونیورسٹی ہو سڈنی میں2009میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق زعفران میں ایسے قابلِ ذکر اثرات

(6) دمہ کے لیے

زعفران ان لوگوں کے لیے ایک قدرتی علاج ہے جن کو دمہ جیسی امراض کی شکایت ہے اور ان کی 

(7) ڈپریشن اوربے چینی سے بچاؤ کے لیے

جو لوگ زعفران کو مسلس استعمال کرتے ہیں ان کے ذہنی دباؤ اور بے چینی میں موڈتبدیلی کا باعث

احتیاط* زعفران کا حد سے زیادہ استعمال ممکنہ طور پر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ 
* لیکن اس کا تھوڑا استعمال کرنے کے کوئی سائیڈ ایفکٹس نہیں ہیں۔ 
* بہتر ہے کہ اس کو استعمال کرنے سے پہلے کسی غذائی ماہر یا ڈاکٹر سے مشورہ کر لیا جائے۔