Tuesday 13 March 2018

Saunf Benefits For Weight Loss In Urdu | Sonf K Nuqsanat | Saunf Ka Pani For Skin.


سونف کے 10 زبردست فائدے

saunf ke fayde in Urdu for weight loss

اس سے پہلے کہ ہم جانے کہ سونف کے کیا فائدے ہی؟ آئیے دیکھتے ہیں کہ دنیا کے کون سے 10ملک سب سے زیادہ سونف پیدا کر رہے ہیں۔
1: انڈیا                        2: میکسیکو
3: چائینہ                      4: ایران
5: بلغاریہ                     6: شام
7: مراکش                   8: مصر
9: کینڈا                       10: افغانستان
نوٹ: یا ڈیٹا اقوامِ متحدہ کے ادارے سے لیا گیا ہے۔ 

سونف کا پانی یا عرق تیار کرنے کا طریقہ

ویسے تو بازار سے سونف کا پانی یا عرق دستیاب ہے۔ مگر آپ خود بھی گھر پر اس کو تیار کر کے رکھ سکتے ہیں۔ 
1: ایک برتن میں ایک لیٹر پانی ابالیں۔
2: دو چمچ سونف ابلتے ہوئے پانی میں شامل کردیں۔
3 : اب چولہا بند کر دیں اور پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔
4: کسی بھی جار میں سٹور کر لیں۔ دن میں کئی مرتبہ یہ پانی استعمال کر سکتے ہیں۔


سونف کے  فائدے

(1) منہ کی بدبو

کھانے کے فوراً بعد یا دن میں کسی بھی وقت چند دانے آہستہ آہستہ چباتے رہیں اس سے منہ سے بد بو بھی نہیں آئے گی اور ھاضمہ کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ 
تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو ایسے بیکٹریا کو ختم کرتے ہیں جو منہ میں بدبوپیدا کرتے ہیں۔ 
اس کے چبانے سے مسوڑھوں کی درد کو بھی آرام ملتا ہے۔ 
اسکے علاوہ آپ سونف کو گرم پانی میں ڈال کر اس قہوہ سے غرارے بھی کر سکتے ہیں۔ 

(2) ھاضمہ کے لیے /معدہ کے خرابیاں

معدہ کے تمام قسم کے امراض (بدہضمی، اپھارہ، گیس، پیٹ درد، قبض، جلن ، آنتوں کی خرابیاں)وغیرہ کے لیےیہ سب سے بہترین چیز ہے۔ 
سونف نظام انہظام کو بہتر کرتی ہے۔ اضافی گیس کو بننے سے روکتی ہے۔ 
اسکے لئے ہر ایک کھانے کے بعدکچھ دانے سونف کے منہ میں رکھ کے چباتے رہیں۔ اس سے معدہ کے درد بھی ختم ہو جاتی ہے اور اپھارہ یا گیس بھی نہیں ہوتی۔ 
بد ہضمی کے صورت میں ایک یا آدھا چمچ سونف پاؤڈر کو پانی کے ساتھ لیں۔ یااس کی چائے بنا کر پئیں۔ 

(3) موٹاپا کے لیے

سونف موٹاپا سے لڑنے کے لیے ایک بہترین قدرتی غذا ہے۔ 
تازہ سونف کے اندر یہ طاقت پائی جاتے ہیں کہ وہ چربی بننے کے عمل کو روکتی ہے۔ 
* اس کے لینے کا طریقہ یہ ہے کہ کچھ سونف لے کر اس کو روسٹ کر لیں اور پھر اسے پیس لیں۔ 
* گرم پانی کے ساتھ یہ سونف کا پاؤڈر دن میں دو مرتبہ لیں۔ 
* کچھ ہی دنوں میں آپکو فرق محسوس ہونا شروع ہو جائے گا۔ 

(4) حیض کے مسائل کے لیے

خواتین میں حیض کے مسائل زیادہ تر غیر متوازن خوراک یا پریشانی کی وجہ سے ہو سکتے ہیں۔ 
سونف میں پائے جانے اجزاء حیض کی باقاعدگی میں بہت مفید ثابت ہوئے ہیں۔
عورتوں کے دوسرے مسائل میں بھی یہ بہت ہی مددگار ہے۔ اور اس کے کوئی سائیڈ ایفکیٹ بھی نہیں ہیں۔
اسکے علاوہ یہ عورتوں اور مردوں کے جنسی جبلت یا جنسی تحلیل میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ 

(5) نزلہ ، زکام، کھانسی کے لیے

سونف کے اندر پائی جانے والی قدرتی خصوصیات کھانسی، نزلہ اور زکام کے علاج کے لیے بہترین اور مفید ہیں۔
* جب بھی آپ کو کھانسی ہو یا گلے میں خرابی ہو تو آپ سونف کی گرم چائے بنا کر دن میں 3مرتبہ پئیں۔
* اسکے علاوہ ایک پانی میں 2 چمچ سونف ڈال کر اس وقت تک ابالیں جب تک پانی آدھا نہ رہ جائیں۔اس 
پانی سے غرارے کریں۔ 


(6) دل کے مسائل کے لیے

سونف دل کے ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچاتی ہے۔ اس میں بہت زیادہ مقدار میں پوٹاشئم پائی جاتی ہیں جس کے وجہ سے ہائی بلڈ پریشرٹھیک رہتا ہے۔ سونف کے پودے کے جڑ کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتی ہے۔ اس میں وٹامن Cبھی پائے جاتے ہیں
نوٹ: مگردل کے مریض اور بلڈ پریشر کے مریض اپنی دوائیاں بھی جاری رکھیں۔

(7) یاداشت اور دماغ کے لیے مفید

سونف دماغ کے لیے ایک بوسٹر کے طور پر کام کرتی ہے۔ 
محقیقین کویہ بات معلوم ہوئی ہے کہ سونف دماغ کے اندر اور دوسرے جسمانی اعضاء تک جانے والے سگنلز کو فعال کرتی ہے۔ سونف کے بیج اور جڑ کے اندر پوٹاشئم کے بہت مقدار ملتی ہے، جو جسمانی اعضاء ک درمیان رابطہ کرنے والے ترسیلی نظامکو بہت بہتر کر سکتی ہے۔ 
یہ دماغ کو آکسیجن پہنچانے میں بھی بہت مددگار ہے اور اس سے ڈپریشن کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ 


No comments:

Post a Comment