Sunday 11 March 2018

Kalonji Oil se Ilaj in Urdu | Kalonji istemal / Khane kaTarika and Benefits wit Taseer

Kalonji Oil ke Fayde in Urdu


کلونجی کے 7 فائدے

کلونجی کو دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ آپ اس کو جس مرضی نام سے پکاریں۔ لیکن یہ جادوئی بیچ اپنے اندر اچھی صحت کے لیے خزانہ رکھتے ہیں۔ یہ جسم سے نقصان پہنچانے والے بیکٹریا سے لے کر، جلد، بال، مردانہ طاقت اور دل وغیرہ کے لیے بہت مفید چیز ہے۔ 
ہزاروں سالوں سے کلونجی کے بیج اور اسکے تیل کے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمالکیا جا رہا ہے۔ 

(1) شوگر کے لیے 

ریسرچ سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ روزانہ صرف 2گرام کلونجی کھانے سے ذیابیطس کے مرض میں کافی کمی واقع ہوئی ہئے۔ اس کے علاوہ یہ لبلبہ کے کام کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے اور انسولین کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ 

(2) مرگی

Medical Science Monitorمیں ایک آرٹیکل شائع ہوا ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ ایک سٹڈی مہوئی ہے جس میں خصوصاً بچوں میں مرگی کے دوروں میں کمی لانے کے لیے کلونجی کا استعمال بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ کلونجی میں بہت سی Anti Convulsiveخصوصیات پائی جاتی ہیں۔

(3) بڑی آنت کا کینسر

کلونجی میں کینسر سے بچاؤ میں مددگار اجزاء بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ جانوروں پر کئے جانے والے ایک تجربے میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کلونجی کو کینسر کے مریضوں کو کھلایا جاسکتا ہے جس کے کوئی سائیڈ ایفکیٹ بھی نہیں ہیں۔ لیکن ابھی تک تحقیقات کی جار ہے ہی کہ آنتوں کے کینسر کے علاوہ اسکا دوسری تمام طرح کے کینسر میں کیا کردارہے۔ 


(4) ہائی بلڈ پریشر

Fundamentals of Clinical Pharmacyکے ایک جرنل میں یہ بات شائع ہوئی ہے کہ کلونجی کے کشید شدہ عرق سے کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملی ہے۔ اس وجہ سے درمیانے درجے کے ہائی بلڈ پریشر کے لیے کلونجی کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ 

(5) جگر کے لیے

جگر ہمارے جسم کے اندر ایک بہت ہی عضو ہے۔ ایسے لوگ جن کا جگر کسی بھی وجہ سے خراب ہے اور ٹھیک کام نہیں کر رہا تو ان کو کلونجی کے تیل کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کلونجی کے استعمال سے نہ صرف جگر ٹھیک کام کرتا ہے بلکہ یہ بیماریوں سے اور نقصان سے بھی بچ جاتا ہے۔ 

(6) موٹاپا کم کرنے کے لیے

The Journal of Diabetes and Metabolic Disorders published نے ایک ایک سٹڈی شائع کی ہے ۔ اس میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کلونجی موٹاپا کم کرنے کے لیے سب سے بہتر غذا ہے۔ 

(7) بالوں اور جلد کے لیے

کلونجی کا تیل گرتے بالوں کے علاج کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس کا مسلسل استعمال کرنے سے نہ بال گرنے بند ہو جاتے ہیں بلکہ اس سے بالوں کی جڑیں بھی مضبوط ہوتی ہیں اور چمکدار بھی ہوتے ہیں۔کلونجی کا تیل جلد کے کسی بھی حصے پر لگانے سے جلد کو تمام طرح کے نقصانات سے بچایا جا سکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment