Sunday 11 March 2018

Chukandar ka Juice Banane ka Tarika, Carrot and Chukandar Juice benefits...

Chikandar, Carrot or apple juice ke Faide


آئیے ہم آپ کو ایسے جوس کے بارے میں بتاتے ہیں جس کو Miracle Juiceیا معجزاتی جوس بھی کہا جاتا ہے۔ 
اسکا دوسرانامABCجوس بھی ہے کیونکہ اس میں موجود اجزا کے نام انہیں حروف سے شروع ہوتے ہیں۔
: Apple A                : Beetroot B            : Carrot C
آپ نے بہت سی قسموں کے جوس پئیے ہوں گے مگر اس جیسا جوس کوئی اور نہیں۔ اسی لیے تو اس کو Miracle Drink(یعنی معجزاتی جوس) بھی کہتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ اس کو معجزاتی جوس کیوں کہتے ہیں۔

یہ جوس سب سے پہلے چین میں کینسر کے بچاؤ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ بعدمیں معلوم ہوا کہ اس کے اور بھی کئی فائدے ہیں۔
اس جوس کو بنانے کے لیے ان چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

جوس کے اجزاء

1: ایک چمچ لیموں کا رس یا شہد اور ایک گلاس ٹھنڈا پانی
2: سیب 3: چقندر 4: گاجریں
نوٹ: (اس جوس کو بناتے ہوئے چینی کا استعمال نہیں کیا جاتا)

ترکیب:

1۔ ایک بڑے سائز کا جوس سے بھرا ہوا سیب ، گاجر اور چقندر لیں۔
2۔ ان سب کو اچھی طرح سے دھو لیں۔ تاکہ اوپر کوئی مٹی وغیرہ نہ رہ جائے۔ 
3۔ چھلکے اتارے بغیر ہی ان سب کو چھوٹے چھوٹ ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
4۔ اب ان سب کو بلینڈر میں ڈال دیں۔
5۔ ٹھنڈا پانی بھی ڈال دیں اور اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں۔
6۔ بلینڈ کرنے کے بعد اس میں لیموں یا ایک چمچ شہد بھی ملا کر مکس کر لیں۔

یہ جوس کب پینا چاہیے

یہ جوس روزانہ ایک مرتبہ پینا چاہیے۔ یہ سب سے بہتر تو اس وقت کام کرتا ہے جب اسکو خالی معدہ پیا جائے۔ اس لیے یہ جوس ناشتہ کرنے سے ایک گھنٹہ پہلے پینا چاہیے۔ اگر آپ چاہیں تو شام کو بھی پی سکتے ہیں مگر اس بات کو دھیان میں رکھیں کہ کھانے کھائے ہوے چند گھنٹے گزر چکے ہوں۔
اس جوس کورزلٹ دیکھنے کے لیے 3ماہ مسلسل پینا چاہیے۔ یہ آپ مختلف دوائیوں سے زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے اور ان سے سستا بھی پڑتا ہے۔



ABC جوس پینے کے فائدے

1۔ وٹامن اور منرل سے بھر پور جوس

ABCجوس وٹامن اور منرلز سے بھر پور ہوتا ہے خاص طور پر جن کی ہمارے جسم کو زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اس جوس میں موجود ہر چیز علیحدہ علیحدہ وٹامن مہیا کرتی ہیں۔ ویسے تو آپ سیب، گاجر اور چکندر کا الگ الگ جوس بنا کر بھی پی سکتے ہیں ۔ 
مگر اکٹھا بنا کر پینے سے آپ کو ایک ہی وقت میں وٹامن (A, B1, B2, B6, C, E, K) مل جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ منرلز میں (Folate,، زنک، آئرن، کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیزیم، نیاسن، سوڈیم اور مینگنیز)مل جاتے ہیں۔

2۔ عمر بڑھنے کے اثرات کو روکتا ہے اور جوان رکھتا ہے

اس جوس میں موجودمختلف طرح کے وٹامن مثلاً وٹامن A, B-Complex, C, Eوغیرہ کے استعمال سے ہم بالکل فریش اور جوان محسوس کرتے ہیں۔ جسم کو ضروری چیزیں ملتی رہتی ہیں۔ باڈی کے اندرونی اعضاء ٹوٹ پھوٹ کے عمل سے بچ پاتے ہیں۔

3۔ چہرے کو صاف، سرخ اور چمکدار بناتا ہے

اگر کسی کے چہرے پر بے رونقی ہے،مختلف طرح کے داغ، دھبے ہیں وغیرہ ہیں۔ تو اس جوس کو مسلسل کئی ہفتوں تک پینے سے نہ صرف چہرے کا رنگ سرخ ہو تا ہے ، بلکہ تمام قسم کے داغ ، دھبے، کیل مہاسے وغیرہ بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ اور کسی قسم کے میک وغیرہ کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔ 

4۔ نظرکو تیز اور آنکھوں کے پٹھے مضبوط بناتا ہے

ایسے لوگ جن کا کام سارا دن کمپیوٹر وغیرہ ہو تو اس طرح کے کاموں سے آنکھوں پر بہت دباؤ پڑتا ہے۔ اس سے آہستہ آہستہ بینائی پر بھی اثر پڑنا شروع ہو جاتا ہے۔ آنکھیں تھکی ہوئی رہتی ہیں۔ 
ABCجوس کے مسلسل استعمال سے آنکھوں کو ضروری وٹامن ملتے رہتے ہیں اور بینائی ٹھیک رہتی ہے۔ اس سے آنکھوں کے پٹھے بھی مضبوط رہتے ہیں۔ یہ جوس پینے سے آنکھوں کے تھکاوٹ بھی دور ہو جاتی ہے۔ 

5۔ ABCجون حافظہ اور ذہانت بڑھاتا ہے

اس جوس میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ ہمارے ذہن کی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں۔ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، یاداشت کو تیز کرتا ہے۔ اس جوس کے پینے سے سوچنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور روزانہ کی سرگرمیاں زیادہ بہتر انداز سے ہو پاتی ہیں۔

6۔ جسم کے اندرونی اعضاء کو مضبوط بناتا ہے

جسم کے تمام اندرونی اعضاء مثلاً گردے، دل، جگر وغیرہ کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ اس معجذاتی جوس میں ایسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو ان تمام جسمانی اعضاء کو مضبوط بناتے ہیں ۔ یہ جوس پینے سے یہ تمام کے تمام اعضاء بہتر طرح سے کام کر پاتے ہیں۔ اس سے ہم دل کے مرض سے بھی بچتے ہیں، قبض سے بچتے ہیں اور جگر کی بیماری بھی نہیں ہوتی۔ 

7۔ بیماری سے محفوظ رکھتا ہے

اگر ہماے جسم کا قوتِ مدافعت کا نظام یعنی Immune Systemمضبوط ہو گا تو ہم نزلہ، زکام، دمہ اور دوسری قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ سیب، گاجر اور چقندر کے جوس کا مسلسل استعمال ہمارے قوتِ مدافعت کے نظام کو بھی بڑھاتا ہے جس سے ہم تمام قسم کے وبائی امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔ 
یہ معجزاتی جو س پینے سے ہمارے منہ سے بدبو بھی ختم ہوتی ہے، گلے کے انفیکشن نہیں ہوتی اور پھیپھڑے بھی مضبوط رہتے ہیں۔


8۔ کینسر سے لڑائی کرتا ہے

ABCجوس کے اب تک اپ کئی فائدے جان چکے ہیں۔ مگرکینسر سے بچاؤ کرنے میں یہ سب سے زیادہ مشہور ہے۔ اس جوس میں تینوں چیزیں ہی کینسر سے بچاؤ میں مددگار ہوتی ہے۔ اور اس کو پینے کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہوتے ۔ 

9۔ حیض کے درد کو کم کرتا ہے۔ 

یہ جوس حیض کے درد کو کم کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ اسی لیے خواتین اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے دورانِ حیض اس کو استعمال کر سکتی ہیں۔ 

10۔وزن کم کرنے کے لیے

اسی لیے تو اس کو معجزاتی جوس کہتے ہیں کیوں کہ اس سے موٹاپا بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ اس جوس میں کیلیوریز بہت کم ہوتی ہیں۔ حالانکہ اس کے پینے سے جسم کو ضروری توانائی تو ملتی ہے مگر آپ موٹے نہیں ہوتے ۔

No comments:

Post a Comment