Saturday 10 March 2018

khajoor Ke Faide in Urdu, khajoor Se Maradana Kamzori Ka Ilaj

Khajoor K Fawaid in Urdu



کھجور کے 13فائدے


(1) جسمانی طاقت و توانائی اور آئرن کے لیے

کھجوریں نہ صرف جسم میں آئرن کی مقدار میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ ان کے مسلسل استعمال سے جسم میں طاقت و توانائی بھی آتی ہے۔ جسم میں خون کی کمی کو Anaemiaکہتے ہیں۔ یہ تب ہوتا ہے جب خون میں سرخ ذرات کی کمی واقع ہو جائے اور یہ جسم میں آئرن کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کھجوروں میں قدرتی طور ہر آئرن کی بہت زیادہ قدار پائی جاتی ہے۔ اس لیے عام طور پر جسم میں طاقت بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر روزانہ کی بنیاد پر چند کھجوریں کھائی جائیں تو آہستہ آہستہ جسم میں خون کی کمی پوری ہو جاتی ہے اور آئرن کی مقدار پوری ہو جاتی ہے۔ 

(2) قبض کو دور کرتی ہیں

کھجوریں حیران کن حد تک دافع قبض پھل ہے۔ اسی وجہ سے جن لوگوں کو اکثر قبض رہتی ہے ان کو اسے کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ان میں ایسے ریشے پائے جاتے ہیں جو جلدی حل ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے خوراک جلدی ہضم ہوتی ہے اور انتڑیوں سے آسانی سے گزرتی ہے۔ 
* چند کھجوریں لیں اور انہیں پانی میں بھگو دیں۔ اگلی صبح نہار منہ استعمال کر لیں۔ قبض ٹھیک ہو جائے گی۔ 

(3) اسہال اور پیجش


اگر کسی کو 4مرتبہ سے زیادہ بار دن میں پتلا پاخانہ آئے تو اسے اسہال کہتے ہیں۔ اس کے ہونے کی کئی وجوہات ہو سکی ہیں۔ پکی ہوئی کھجوروں میں کافی مقدار میں پوٹاشئم پایا جاتا ہے جو کہ اسہال اور پیچس کو ٹھیک کرنے میں مددگارہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوز موشن کو آرام ملتا ہے۔ 



(4) کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے

کھجوریں کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی بہت مفید ہوتی ہیں۔ کھجوروں میں چونکہ فائیبر کافی مقدارمیں پائے جاتے ہیں اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں فائیبر ایک بہت بڑاکردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے جن لوگوں کا کولیسٹرول زیادہ رہتا ہے ان کو روزانہ کھجوروں کے استعمال کرنی چاہیںَ۔



(5) مردانہ قوتِ باہ بڑھانے کے لیے

کئی صدیوں سے لوگ کھجوروں کو مردانہ طاقت بڑھانے کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں۔
* چند کھجوریں لے کر انہیں دودھ میں رات کو بھگو دیں۔ 
* صبح اٹھ کر ان کو دودھ ہی میں بلینڈ کر لیں، شہد اور الائچی ملا کر پئیں۔

(6) نظر کی تیزی کے لیے

جن لوگوں کو رات کو باقی لوگوں سے کم نظر آتا ہے ، کھجوریں کھانے سے ان کی نہ صرف نظر تیز ہو جاتی ہے بلکہ رات کو بھی ٹھیک نظر آئے گا۔ مگر یہ تب ہی ہو گا جب چند ہفتے کھجوریں مسلسل کھائی جائیں۔ 

(7) وزن بڑھانے کے لیے


جن لوگوں کو کمزوری ہے اور ان کا وزن کم ہے۔ ان کو سب سے پہلے اپنی خوراک میں کھجوروں کا استعمال بڑھانا چاہیے۔ اسکے لیے بہتر طریقہ تو یہی ہے کہ دودھ کے ساتھ صبح نہار منہ لیا جائے۔ کھجوریں رات کو بھگو کر رکھیں اور صبح گھٹلیاں نکال کر دودھ کے ساتھ ملک شیک بنا کر پئیں۔کچھ ہی دنوں میں جسم میں طاقت بھی آئیے گی اور جسم کے وزن میں بھی اضافہ شروع ہو جائے گا۔ 

(8) ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ہڈیاں اور دانت بھی مضبوط رہیں تو کھجوروں کا استعمال شروع کر دیں۔کھجوروں کے اندر کافی مقدار میں کیلشیم اور میگنیزپایا جاتا ہے جو ہڈیوں وغیرہ کہ حفاظت کے لیے بہت ضروری 
چیز ہے ۔ اس کی جسم میں موجودگی سے ہڈیاں اور دانت ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتیں۔ 



(9) وزن بڑھانے کے لیے

جن لوگوں کو کمزوری ہے اور ان کا وزن کم ہے۔ ان کو سب سے پہلے اپنی خوراک میں کھجوروں کا استعمال بڑھا دینا چاہیے۔ 

(10) عمر بڑھنے کا عمل

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد پر بہت جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔ کھجوروں میں چونکہ وٹامن سی اور دوسرے کافی ساری ایسی چیزیں پائی جاتی ہیں جو جلد کو جلدی مرجھانے سے بچاتی ہیں۔ صدیوں سے نوجوان دکھنے اور رہنے کے لئے کھجورں کو ایک امرت کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے۔ 

(11) بالوں کے لیے

جہاں پر کھجور کھانے کے کئی فائدے ہوتے ہیں وہیں پراگر آپ ہر روز دو یا تین کھجوریں کھائیں تو اس سے نہ صرف بال مضبوط ہوتے ہیں بلکہ کم گرتے ہیں۔ وٹامن بی کی جسم میں کمی کی وجہ سے بال کمزور ہو جاتے ہیں۔ کھجور میں چونکہ وٹامن Bپایا جاتا ہے اس لیے بالوں کو گرنے سے 
بچانے کے لیے انہیں خوراک کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ اگر بال بہت زیادہ گر رہے ہیں تو خشک ہوئی کھجوریں کھائیں۔


(12) پروٹین سے بھرپور


کھجوریں پروٹین سے بھر پور پھل ہے۔ اور پروٹین ہی ہمیں فٹ رہنے میں سب سے زیادہ ضروری ہوتے ہیں۔ اسی سے ہمارے مسلز بھی طاقت ور رہتے ہیں۔ بہت سے باڈی بلڈروں اور کھلاڑیوں کو روزانہ روزانہ کھجوریں کھانے کا کہا جاتا ہے۔ 

(13) اعصابی نظام کی مضبوطی کے لیے


کھجوروں میں پوٹاشئم کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ آپ کے اعصابی نظا م کو صحت مند رکھنے کے لیے بہت مفید غذا ہے۔ جسم میں پوٹاشئم کی صیح مقدار ہمیں کولیسٹرو ل سے اور فالج کے خطرے سے بھی بچاتی ہے

No comments:

Post a Comment