Sunday 11 March 2018

Phitkari ke Faiday in Urdu for Pimples, Acne and Hair | Phitkari Uses


Phatkari / Alum Benefits in Urdu

پھٹکڑی کے0 1 زبردست فائدے


پھٹکڑی ایک بہت ہی فائدہ مند چیز ہے اوراسکے کئی ایک طبی خواص بھی ہیں۔ یہ جلد، دانتوں ، بالوں اور کئی دوسری چیزوں کے لیے بہت مفید ہے۔ ہم اسکو کئی گھریلو ٹوٹکوں کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ پانی کے صفائی، غیر ضروری بالوں کا مستقل خاتمہ اور دوسری طرح کے فائدے آگے پڑھیں۔

(1) منہ کے چھالوں کے لیے

* پھٹکڑی کا پاؤڈر بنا کر چھالوں پر چھڑکیں یا لگائیں۔ یہ تھوڑی دیر تک کے لیے آپ کے چبھے گا لیکن کچھ گھنٹوں کے بعدیا اگلے ہی دن منہ کے چھالے ٹھیک ہونے شروع ہو جائیں گے۔ لیکن چھوٹے بچوں کے پھٹکڑی لگانے میں ذرا مشکل محسوس ہوتی ہے۔ 
* آپ تھوڑے سے پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر لیں۔ تھوڑا سا نمک بھی ڈال لیں۔ اس پانی سے کلیاں بھی کر سکتے ہیں۔
* مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ پھٹکڑی گلے سے نگلنے نہ دیں۔ پھٹکڑی کی مقدار بھی بالکل تھوڑی ہونی چاہیے۔ 

(2) پھٹی ایڑیوں کے لیے

پھٹکڑی کا پاؤڈر پھٹی ہوئی ایڑیوں کے کے لیے بہت ہی مفید ہے۔ 
* ایک کڑاہی میں پھٹکڑی کو گرم کریں۔ جب ہم پھٹکڑی کو گرم کرتے ہیں تو فوم کی طرح بن جاتی ہے اور نرم ہو جاتی ہے۔ 
*جب سارا پانی اڑ جائے توپیچھے صرف ایک تھوڑا سا مرکب سا رہ جاتا ہے۔ 
* ٹھنڈا ہو جانے پر اس کا پاؤڈر بنا لیں ۔ اور ساتھ ہی اس میں تھوڑا سا ناریل کا تیل بھی مکس کر لیں۔
* اسے پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگا دیں۔ اس سے بہت جلدی فرق محسوس ہونا شروع ہو جائے گا۔ 
* 1:2 کے تناسب سے گلیسرین اور پھٹکڑی مکس کر لیں اور پٹھی ایڑیوں پر لگانے سے اسی وقت نرم ہو جاتی ہے اور ٹھیک بھی ہر جائیں گی۔ خاص طور پر سونے سے پہلے پاؤں پر لگا کر سوئیں۔ تاکہ رات بھر اس کا اثر رہے۔ 
* پھٹکڑی کا پانی بنا لیں اور تھوڑی دیر اس پانی میں پاؤں ڈبو کر رکھیں۔ سارا دن پاؤں نرم رہیں گے۔ 

(3) شیونگ کے بعد لگائیں

صدیوں سے پھٹکڑی کو شیونگ کرنے کے بعد After Shaveکی طرح استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب آپ کو اس کے استعمال کرنے کی عادت پڑ جائے گی تو آپ یقینی طور پر مہنگے After Shavesاستعمال نہیں کریں گے۔ 
یہ نہ صرف سستا ہے اور پیسوں کی بچت ہوتی ہے بلکہ اس سے جلد پر بھی اچھے اثرات پڑتے ہیں۔
* شیو کرنے کے بعد پھٹکڑی کا ایک ٹکڑا ملیں اور چند سیکنڈ کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیں۔
* اس کے بعد اپنا چہرہ دھو لیں یا پھر ایسے ہی رہنے دیں۔ 

(4) کیل مہاسوں کا علاج

لڑکے اور لڑکیوں دونوں کو ہی عمر کے کسی خاص حصے میں منہ پر کیل و مہاسے نکلتے ہیں۔ جو کہ عام طور پر ہارمونز کی تبدیلی کی وجہ سے یا دوسری وجوہات سے بھی ہو سکتے ہیں۔ اس پرابلم کے علاج کے لیے بہت سے علاج موجود ہیں مگر پھٹکڑی کا استعمال بہت ہی فائدہ مند ہے اور اس کے کوئیسائیڈ افیکٹسSide Effects بھی نہیں ہیں۔ آپ اسکے لیے پھٹکڑی کا پاؤڈر بنا کر استعمال کر سکتے ہیں۔ ہر رات سونے سے پہلے یہ فیس ماسک کے طور پر چہرے پرلگا لیں۔ لیکن دھیان میں رہے کہ یہ آنکھوں کے اندر نہ جائے۔ 

(5) جوؤں کا علاج

پھٹکڑی جوؤں کے علاج کے لیے بہت ہی موثر ثابت ہوئی ہے۔ 
* تھوڑی مقدار میں پھٹکڑی پاؤڈر اور پانی مکس کر لی۔ آپ اس میں کوئی کڑوا تیل بھی شامل کر سکتے ہیں۔ 
* ہر روز اس مکسچر کو اچھی طرح سر پر ملیں اور کچھ گھنٹوں کھے لیے لگا رہنے دیںَ
* کچھ ہی دنوں کے بعد فرق محسوس ہونا شروع ہو جائے گا۔ 

(6) جسم کی بو دور کرنے کے لیے

جب ہمیں پسینہ آتا ہے تو اس کے وجہ سے ہی بیکٹریا بھی ایکٹیو ہو جاتے ہیں اور پھر ہمارے جسم سے بو بھی آنی شروعہو جاتی ہے۔ پھٹکڑی استعمال کرنے سے جسم سے بو بھی نہیں آتی اور بیکٹریا بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ 
* ہر ایک یا دو دن کے بعد نہانے سے پہلے بلغوں وغیرہ میں ایک پھٹکڑی کا ٹکڑا ملیں۔ 
* آپ پھٹکڑی کو جسم کے کسی بھی بیرونی حصے پر مل سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ ایک جراثیم کش چیز ہے۔

(7) چہرے کو نوجوان رکھنے کے لیے

پھٹکڑی سے ایک بہترین قسم کا فیس ماسک تیار کیا جا تا ہے ۔ جس سے نہ صرف جلد کے سخت رہتی ہے بلکہ اس سے کیل مہاسے وغیرہ بھی نہیں ہوتے۔ 
* ایک چمچ ملتانی مٹی لیں۔ دو چمچ انڈے کی سفیدی اور ایک چمچ پھٹکڑی لیںَ
* اس مرکب کو 15سے 20منٹ تک چہرہ پر لگا رہنے دیں۔
* ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ 
* ہفتے میں 3مرتبہ لگائیں اس سے چہرہ پر صاف فرق نظر آئے گا۔ اور جلد بھی کچھی ہوئی نظر آئے گی۔ 

(8) جسم کی درد اور سوجن دور کرنے کے لیے

* چٹکی بھر ہلدی لیں، تھوڑی سی پھٹکڑی اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔
* اس پیسٹ کو پٹھوں کے درد والی جگہ پر لگائیں۔ اس کو تھوڑی دیر تک لگا رہنے دیں اور سوکھنے دیں۔
* دن میں 2مرتبہ اور 3دن تک مسلسل استعمال کریں۔ درد اور سوجن ختم ہو جائے گی۔ 

(9) دانت کا درد

* پھٹکڑی اور کالی مرچوں کو ہموزن ملا کر پیس لیں۔ 
* اس مرکب کو دانت کی جڑوں میں لگا رہنے دیں۔ 
* اس کے چند مرتبہ استعمال کرنے سے دانت کا درد بھی دور ہو جائے گا اور دانت کا کیڑا بھی ختم ہو جائے گا۔ 
* ریٹھا اور پھٹکڑی کے پاؤڈر کو مکس کر لیں ۔ یہ بھی دانت درد میں بہت ہی مفید ہے۔ 
پائیوریا کے لیے* جامن کی لکڑی کے کوئلہ کا پاؤڈر اور پھٹکڑی کو ملا کر دانتوں اور مسوڑھوں پر لگانے سے پائیوریا نہیں ہوتا۔ 

(10) غیر ضروری بالوں کا خاتمہ

* کچھ دیر کے لیے پھٹکڑی کو عرقِ گلاب میں بھگو کر رکھیں۔ 
* اس کے بعد اس کو غیرضروری بالوں والی جگہ پر لگائیں۔ 
* اس عمل کو کئی روز تک دہرانے سے نہ صرف بال اگنا بند ہو جائیں گے بلکہ بیکڑیا وغیرہ ختم ہو گے۔

No comments:

Post a Comment