Wednesday 14 March 2018

Ajwain Ke Fayde and Taseer for Weight Loss in Urdu


اجوائن کے 10 زبردست فائدے اور 7گھریلو ٹوٹکے


(1) وزن کم کرنے کے لیے 

http://www.bestpakistaniwebs.com/benefits_in_urdu/chukandar_ka_juice_banane_ka_tarika.htm



اجوائن کا پانی بنانے کی ترکیب


اجوائن کا پانی پینے کے بہت ہی زبردست فائدے ہیں مثلاً یہ ھاضمہ کے لیے بھی بہتر ہے اور وزن کم کرنے میں بھی بہت ہی مفید ہے۔

اس سے بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہو جاتا ہے۔ 

اجوائن کے پانی پینے سے Metabolismکی سپیڈ تیز ہو جاتی ہے اور چربی جلدی پگھلتی ہے جس سے وزن کم ہوتا ہے۔ 
* کسی بھی برتن میں تقریباً ایک لیٹر پانی ابال لیں۔ اب اس میں ایک چمچ اجوائن بھی شامل کر دیں اور خوب ابلنے دیں۔
* آپ دیکھیں گے کہ پانی کا رنگ تبدیل ہونا شروع ہو گیاہے۔ چولہا بند کر دیں اور اس پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ 
* اس پانی کو نتھار لیں اور سارا دن ایک ایک گھونٹ کر کے پیتے رہیں۔ 


(2) مسوڑھوں میں درد کے لیے





* آدھا چمچ اجوائن کو اچھی طرح سے پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔

* اس میں سرسوں کے تیل کے چند قطرے بھی ڈال کر اچھی طرح سے ملا دیں۔

* اس آمیزہ کو مسوڑھوں پر مساج کریں اور بعد میں گرم پانی کے ساتھ غرارے کر لیں۔

* اس عمل کو دن میں کم از کم 2مرتبہ دہرائیں۔ اس سے مسوڑھو ں کو آرام بھی ملے گا 
اور بالکل ٹھیک ہو جائیں گے۔ 



(3) سانس کی بیماریوں کے لیے





* ایک کپ پانی لے کر اس میں ایک چمچ اجوائن ڈالیں اور ابال لیں۔

* اس میں آدھا چمچ ہلدی پاؤڈر بھی شامل کر دیں۔ 

* اب اس قہوہ میں 1چمچ شہد بھی شامل کر دیں اور دن میں 2-4مرتبہ لیں۔

* یہ کھانسی، نزلہ، زکام وغیرہ کے لیے بہترین گھریلو ٹوٹکہ ہے۔ 


(4) معدہ کی گرمی اور تیزابیت کے لیے 





* اجوائن اور پتھری نمک ہموزن لیں۔

* اجوائن کو ہلکا سا بھون لیں۔ 

* بالکل باریک پاؤڈر کی شکل میں پیس لیں اور کسی بوتل میں سٹور کر لیں۔ 

* دن میں 2-3مرتبہ اس مرکب کا آدھا چمچ گرم پانی کے ساتھ لیں۔

* آپ پانی کے بغیر بھی چٹکی بھر لے سکتے ہیں۔ 

* اس سے فور ی طور پر معدہ کو آرام ملتا ہے۔ 


(5) ڈکار، پیٹ میں گیس اور ریاح کی زیادتی





* 100گرام اجوائن، 100گرام سونٹھ اور 25گرام پتھری نمک لیں۔ 

* ان سب کو باریک پیس کر کسی بوتل میں سٹور کر لیں۔ 

* بوقتِ ضرورت ایک چمچ گرم پانی کے ہمراہ لیں۔ 



(6) بد ہضمی اور قبض کا علاج




* بیل پھل /بیراٹو کا گودا ایک کپ پانی میں ملائیں

* اب اس میں آدھا چمچ کوٹی ہوئی اجوائن، چٹکی بھر پسی ہوئی

ہینگ بھی شامل کر دیں۔

* اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کر کے دو مرتبہ پیئیں۔
* اس سے معدہ کی تمام تکالیف سے آرام ملتا ہے۔ 


(7) ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کے لیے




* 2-4چمچ سرسوں کا تیل گرم کر لیں۔ 

* لہسن کے 2-3جوئے اور پسی ہوئی اجوائن بھی شامل کر دیں۔

* اس کو کچھ ٹھنڈا ہونے کے بعد جوڑوں کی درد والی جگہ پر لگا کر مساج کریں۔

* درد فوری طور پر ختم ہو جائے گی۔ مگر آپ اس عمل کو کئی دن تک دہرائیں۔


1 comment:

  1. you are really a good webmaster. The website loading speed is incredible. It seems that you are doing any unique trick. In addition, The contents are masterpiece. you’ve done a excellent job on this topic!

    best artificial jewellery brand in pakistan

    ReplyDelete