Saturday 10 March 2018

Anjeer Ke 15 Faide in Urdu


Anjeer Ke Faide in Urdu




انجیر کے 15فائدے

انجیر کے بہت سے فوائد ہیں ۔ یہ پھل خاص طور پر مردانہ طاقت کے لیے، قبض ، ہاضمہ، زیابیطس
کھانسی اور دمہ وغیرہ کے لیے بہت ہی مفید ہے۔ 



انجیر کا استعمال خاص طور پر اس وقت بھی کیا جاتا ہے جب آپ جلدی سے اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں

آئیے انجیر کے 15فائدے جانتے ہیں۔



(1) قبض کے لیے 


تقریباً 3انجیر میں 5گرام کے قریب فائیبر ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ پھل قدرتی طور پر بہت ہی 
قبض کشا ہے۔ یہ آنتوں کے لیے بہت مفید ہے۔ 
انجیر نہ صرف آپکو قبض سے بچاتی ہے بلکہ اس سے پیچس سے بھی بچنے میں مدد ملتی ہے۔



(2) وزن میں کمی کے لیے


انجیر کے اندر موجود اس قدر فائبر کی وجہ سے ہی اس پھل کو لوگ وزن میں کمی کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ موٹاپے کا شکار لوگوں کو عام طور پر انجیر کے استعمال کا مشورہ دیا جا تا ہے۔ 
لیکن ! یہ بات بھی دھیان میں رکھیں کہ اگر دودھ کے ساتھ اور زیادہ مقدار میں استعمال کریں تو اس سے وزن بڑھ بھی سکتا ہے۔ اس لیے روزانہ صرف چند انجیر کا ہی استعمال کریں۔ 
اگر کسی کو اپنا وزن بڑھانا ہے ہے تو وہ دودھ کے ساتھ زیادہ مقدار میں استعمال کر سکتے ہیں۔


(3) کولیسٹرول کو کم کرتا ہے


انجیر کے اندر Pectinموجود ہوتا ہے جو کہ ایک طرح کا جلدی گھلنے والا فائبر ہے۔ انجیر کھانے کے بعد یہ Fiber نظامِ انہضام کا حصہ بنتا ہے تو یہ اضافی کولیسٹرول کے حصے کو بھی صاف کر کے اپنے ساتھ ہی لے جاتا ہے۔ اور جسم سے اس کا اخراج ہو جاتا ہے۔
چونکہ انجیر میں بہت زیادہ مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے۔ اور غذا میں فائبر کی زیادہ مقدار آپکوآنتوں اور پیٹ کے کینسر سے بھی بچاتا ہے۔


(4) دل کے امراض کے لیے


خشک انجیر کے اندرphenol, Omega-3 and Omega-6 پائے جاتے ہیں۔اور یہی وہ چیزیں ہیں جو دل کے مختلف امراض سے بچانے میں مددگار ہوتی ہیں۔ انجیر کے پتوں میں Triglyceridesپائے جاتے ہیں اس لیے انجیر کے پتے بھی دلکے لیے بہت ہی مفید ثابت ہوئے 
ہیں۔

(5) بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ کے لیے 

انجیر میں موجود فائبر ان مادوں اور ذرات کو ختم کرنے میں بہت مددگار ہوتے ہیں جو کہ خاص طور پر بڑی آنت یا پیٹ کینسر کا باعث بنتے ہیں۔

(6) بریسٹ کینسر سے بچاؤ

خواتین میں عمر کے مطابق مختلف طرح کی جسمانی تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن اگر ان کا ہارمون میں تبدیلی کا نظام اور قوتِ مدافعت کمزور ہو تو بہت سی خرابیا ں پیدا ہو جاتی ہیں جس میں سب سے خطرناک کینسر ہو سکتا ہے۔ 
اگر انجیر کو باقاعدگی سے خوراک کا حصہ بنا لیا جائے تو بہت حد تک کینسر اور دوسری طرح کے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔

(7) ذیابیطس یا شوگر کے امراض 


The American Diabetes Associationنے انجیر کوذیابیطس کے علاج کے لیے مفید قرار دیا ہے۔ اور اس کے استعمال کا مشورہ بھی دیا ہے۔ شوگر کے ایسے مریض جن کو باقاعدگی کے ساتھ Insulinکے انجکشن لگوانے پڑتے ہیں ، اگر وہ انجیر کے 5پتے ہر روز استعمال کریں تو Insulinلینے کے مقدار بہت کم ہو جاتی ہے۔ 
انجیر میں پوٹاشئم کی مقدار بھی کافی ہوتی ہے جو کہ ہمارے جسم میں موجود شوگرکو Regulateکرنے میں بہت مددگار ہے۔ اسی وجہ سے شوگر کے مریضوں کے لیے انجیر کا استعمال بہت ہی مفید ہے۔ جس سے وہ ایک نارمل زندگی گزار سکتے ہیں۔

(8) ہائی بلڈ پریشر کی روک تھام کے لیے


عام طور پر لوگ اپنی خوارک میں نمک کی شکل میں Sodiumکا استعمال زیادہ کرتے ہیں مگر پوٹاشئم کا استعمال کم کرتے ہیں۔ اس وجہ سے وہ بلڈ پریشر کا شکار ہوجاتے ہیں۔انجیر میں بہت کم مقدار میں سوڈیم ہوتا ہے جبکہ پوٹاشیئم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے یہ پھل بلڈ پریشر کے اثرات کے خلاف ایک مکمل دفاع ہے۔ 




(9) پھیپھڑے کے سوجن اور حلق کا ورم سانس کی نالیوں کی سوزش


انجیر کے پتوں میں موجود ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں ، جن کی اگرابال کر قہوہ یا چائے کی شکل میں استعمال کیا جائے تو مختلف طرح کی سانس سے متعلقہ بیماریوں میں مفید ہے۔دمہ کے مریضوں کے انجیر کے پتوں کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے


(10) ایک منتقل ہونے والی امراض

برِصغیر پاک وہند میں انجیر کا استعمال جنسی طور پر منتقل ہونے والی امراض کے علاج کے طور پر کافی عرصہ سے کیا جاتا رہا ہے۔ اس کو یا تو بیرونی طور پر لگانے کے لیے بھی یا پھر کھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن جسمانی امراض کے لیے اس کے استعمال پر ابھی تک مکمل 
تحقیق نہیں ہوئی ہے۔

(11) مردانہ کمزوری کا علاج


انجیر کا استعمال صدیوں سے مختلف طرح کے مردانہ امراض اور طاقت ( مردانہ کمزوری، نامردی، قوتِ باہ ، امساک )وغیرہ کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔ اور زیادہ تر انجیر طاقت بڑھانے کے لیے اکسیرکے طور پر استعمال کروایا جاتا تھا۔2سے3انجیر دودھ میں بھگو دیں اور صبح کے وقت اسکو کھائیں۔ 

(12) ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے

انجیر کیلشیم سے بھرپور ایک پھل ہے جو کہ ہڈیوں کے مضبوطی کے لیے بہت ضروری ہے۔ جو جوڑوں اور ہڈیوں کے دوسرے امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ انجیر میں فاسفورس بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کے بناوٹ میں بہت مفید ہے اورہڈیوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بھی بچاتا ہے۔

(13) پیشاب میں کیلشیم کا اخراج


جو لوگ ایسی خوراک زیادہ لیتے ہیں جن میں سوڈیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ان کا کیلشئم کا اخراج بھی بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔ چونکہ انجیر میں کافی مقدار میں پوٹاشئم اور کیلشئم بھی پایا جاتا ہے اس انجیر کھانے سے اس طرح کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ 

(14) عمر بڑھنے کے اثرات

عمر بڑھنے سے قدرتی طور کافی سے اثرات نمایا ں ہو جاتے ہیں مثلا بینائی میں کمی وغیرہ۔مختلف طرح کے پھل اور انجیر کا استعمال عمر بڑھنے کے ان اثرات سے کافی حد تک بچانے میں بہت مفید ہے۔ 

(15) گلے کا درد

انجیر میں موجود لیسدار مادہ گلے کے درد میں بہت مفید ہے۔ اسی وجہ سے ہی تازہ انجیر کھانے سے گلے کو بہت سکون ملتا ہے اور درد ختم ہو جاتا ہے۔ اسکے علاوہ انجیر کو خشک کھانسی اور دمہ جیسے امراض میں بھی استعمال کروایا جاتا ہے۔

Anjeer Ke Faide







































No comments:

Post a Comment